ٹرمپ کو حافظ سعید بارے ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا

0
40

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ محمد سعید بارے ٹوئٹ کہ”10سال کی تلاش کے بعد پاکستان میں ممبئی حملوں کے ماسٹرمائینڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے“ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے حافظ سعید کو بدھ کے دن گرفتار کیا تھا۔
بالآخر پاکستان پر عالمی دباو کام کرہی گیا،حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ جو کہ اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس میں عمران خان کے میزبان ہوں گے، نے حافظ سعید کی گرفتاری کا خیرمقدم کیا اور اسے مسلسل دو سال سے پاکستان پر دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔
رائٹرز کے مطابق حافظ سعید گزشتہ ایک عشرے سے پاکستانی جیلوں میں قید اور رہا ہوتے رہے ہیں اور عوامی جلسوں سے خطاب بھی کرتے رہے۔

سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ ٹرمپ حافظ سعید کیس کے حوالہ سے غیر دانشمندانہ مشورہ دیا گیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں حقانی نے کہا کہ حافظ سعید کو تلاش کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ وہ آزادانہ گھومتے ہیں۔ انہیں کئی بار گرفتار اور رہا کیا جا چکا ہے۔
پاکستانی حکام کے مطابق ان کے پاس حافظ سعید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں جنوبی ایشیا امور کی ماہرکرسٹین فیئر کے مطابق ٹرمپ کا حافظ سعید کو ممبئی حملوں کا نام نہاد ماسٹرمائنڈ کہنا بھی غلط ہے، ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو بے وقوف ظاہر کر دیا ہے۔

Leave a reply