ٹرمپ کی ٹیم کی اگلے ہفتے جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

america

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اس بات پر تبادلہ خیال کر رہی ہے کہ وہ کب واشنگٹن، ڈی سی جائیں تاکہ صدر جو بائیڈن سے ملاقات کر سکیں۔

سی این این کے مطابق ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کی تاریخ ابھی حتمی نہیں ہے، لیکن یہ امکان ہے کہ یہ ملاقات اگلے ہفتے ہو سکتی ہے، قبل اس کے کہ بائیڈن جنوبی امریکہ کے لیے اپنے ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں۔14 نومبر کو بائیڈن کا واشنگٹن سے جنوبی امریکہ کے لیے روانہ ہونے کا شیڈول ہے، جس میں ان کے سفر کے دوران پیرو، برازیل اور ایمیزون کے جنگلات میں بھی رکنے کا منصوبہ ہے۔ اس دورے کے دوران بائیڈن ایشیا پیسیفک اور گروپ آف ٹوئنٹی (G20) ممالک کے رہنماؤں سے سربراہی ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں ان رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو سمجھنا بائیڈن کی اپنے اتحادیوں سے دوطرفہ ملاقاتوں اور امریکی حریفوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران معاون ثابت ہوگا۔

ٹرمپ کی ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد واشنگٹن پہنچیں، اور ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اگلے ہفتے بھی ممکن ہے۔پچھلے دنوں، وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن نے بدھ کے روز ٹرمپ سے فون پر بات کی اور انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ بائیڈن نے اس دوران ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ وہ حکومت کی منتقلی کو ہموار بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کو یکجا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ٹرمپ نے بائیڈن کی کال کو "بہت سراہا” اور کہا کہ وہ جلد ہی صدر بائیڈن سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ کی تین شادیاں،26 جنسی ہراسانی کے الزامات،امیر ترین صدر

ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس

ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

Comments are closed.