ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

0
46

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل سے بڑی عجیب خبریں آ رہی ہیں سعودی عرب کے حوالہ سے ، ایک خبر آئی کی سعودی وزیر خارجہ نے جرمنی میں کہا کہ ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے، یو اے ای کی پیروی نہیں کریں گے، میں نے کئی جگہ خبر دیکھی،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھرا سچ کی ٹیم نے اس پر کام کیا، شام تک مختلف خبریں ملیں پہلی خبر تو تھی کہ ایسا کچھ کہا ہی نہیں سعودی میڈیا ایسا کچھ نہیں دے رہا، پھر صبح خبر آئی اسرائیل کی فلسطین میں جو غیرقانونی سیٹلمنٹ ہیں وہ اسرائیل روک دیتا ہے تو پھر اس کو دیکھا جائے گا،پھر یہ آیا کہ اگر مگر، چونکہ ، چنانچہ ،پھر ہم دیکھیں گے، میں نے کچھ اور دوستوں کو سعودیہ سے پوچھا کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہ رہا تھا میسج پڑھ لئے واٹس ایپ پر لیکن جواب نہیں دے رہے تھے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی سٹیٹمنٹ آ گئی، ٹرمپ اس خطے کا سکون برباد کئے بغیر نہیں رہ سکتا،انہوں نے‌ ٹویٹ کی کہ ہر حال میں سعودی عرب کو ماننا پڑے گا، ایک اور ٹویٹ کسی نے کی تھی کہ سعودی عرب ،عمان بھی مانے گا، ایک کھچڑی سی پک گئی ہے، تین چار چیزیں سامنے آئی ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں میں نے کچھ دوستوں کو فون کیا اور کہا کہ الیکشن کے بارے میں بتاؤ تو انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سو فیصد الیکشن ہار رہے ہیں، اگر ان کو اس طرح جتوایا گیا کہ جس طرح نواز شریف کو جتوایا جاتا تھا پھر تو جیت جائیں گے بصورت دیگر وہ الیکشن نہیں جیت سکتے،دوسری بات کہی کہ جو ٹرمپ ٹویٹس کر رہے ہیں اور لوگوں کو پریشرائز کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جوئش لابی ٹرمپ کو اپنا آدمی سمجھے ان کی کیمپین بھی کرے،تا کہ وہ الیکشن جیت سکیں لیکن جو بائیڈن اس سوقت ان سے 17 پوائنٹ آگے ہیں،مقبولیت میں اور یہ بتدریج خلیج بڑھتی جا رہی ہے، جوں جوں الیکشن قریب آ رہے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان کہ ماننا پڑے گا اور مانیں گے، یو اے ای ، اسرائیل معاہدے پر بھی سب سے پہلے ٹویٹ کر دی تھی، ان دونوں ممالک کا رد عمل آنے سے پہلے، جتنے ممالک انوالوڈ ہیں انکی ہیلپ نہیں ہو رہی،لگتا یہ ہے کہ امریکی ڈکٹیشن کے تحت یہ ہو رہا ہے،ہر ملک کی خود مختار پالیسی ہوتی ہے ٹرمپ کو اس کی سمجھ نہیں آ رہی ہیں، وہ مڈل ایسٹ کو نومبر سے پہلے اسرائیل کے آگے کھڑا کر دیتے ہیں تو انکا الیکشن پکا، ورنہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دو باتیں بڑی اہم ہیں، ایک یو اے ای کے متعلق بھی بات بتانی ہے،اگر سعودی عرب نے اسرائیل کو قبول کرنے کا نہیں کہا اس کا مطلب ہے کہ ایم بی ایس پرسکو ن نہیں اور حالات ان کے فیور میں نہیں، وہ اسوقت ایسا چانس نہیں لے سکتے کیونکہ رائل فیملی انکی مخالفت کر رہی ہے اور پرنس نائف کو سپورٹ کر رہے ہیں انکے مقابلے میں، یہ انکی ڈومیسٹک سیاست ہے، اس پر کم ہی بات کروں تو اچھا ہے جس کو بھی سعودی لوگ چاہیں گے بنا لیں گے لیکن یہ ہے کہ ایم بی ایس کو کافی پرابلم ہو رہی ہیں،ٹرمپ نے کہہ دیا کہ ماننا پڑے گا،اب اسکے دو فال آؤٹ ہو سکتے ہیں کہ ایک تو ایم بی ایس کنٹرولنگ پوزیشن میں آ گئے ہیں وہ ٹرمپ سے پہلے ہر وہ بات منوائیں گے جو ٹرمپ پہلے ماننے کو تیار نہیں تھا،رایل فیملی کی پروٹیکشن اہم ہے، اب اگر محمد بن سلمان کی ہر بات کو مان لیا جاتا ہے تو سعودیہ کا بجٹ جو خسارے میں جا رہا ہے، کرونا کی وجہ سے بہت زیادہ خسارہ ہوا،اسکو ہیلپ لینا چاہہیں گے، امریکہ اسکے بدلے آرامکو کے مزید شیئرز لینا چاہے گا، آرامکو کی بطور کمپنی سب سے زیادہ شیئر ہولڈرز کے طور پر سامنے آئی ہے، اسی طرح امریکہ اور کچھ ، وہ چاہے گا کہ سعودیہ چائنیز کے ساتھ ملکر جو نیو کلیئر ری ایکٹر بنا رہے ہیں اس کو بیک آف کرے اور امریکی سکروٹنی میں سب کچھ کرے ، اس سے چائنیز بھی خوش نہیں ہوں گے اور سعودی بھی خوش نہیں ہوں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف کیا ہوتا ہے ، سعودی عرب جو آل ریڈی سی پیک کا حصہ ہے،تھوڑا بہت لیکن اگر امریکہ اس کو زیادہ کہتا ہے اور چائنہ ٹوٹل پروجیکٹس کی گارنٹی دے دیتا ہے اور بڑے پارٹنر کے طور پر یہاں لے آتا ہے تو پھر گیم کافی بدلے گی، اس ایسوسی ایشن کی وجہ سے مڈل ایسٹ کی وہ کنٹریز جو ایران کے ساتھ ان کمفرٹ ایبل رہے ہیں وہان‌ چائنہ وہ کردار ادا کر سکتا ہے جو پاکستان نے کوشش کی، چائنہ چوھدری تو ہے اس خطے کا، روس بھی ہے، سعودی عرب کا مستقبل چائنیز پرچیزنگ اور امپورٹ پر منحصر ہے کیونکہ چائنہ انکا بہت بڑا خریدار ہے،تیل اور گیس سب سے زیادہ چائنہ لے رہا ہے، ایک طرف ایران اور دوسری طرف سعودیہ سے شروع کر سکتا ہے، ایران سے ڈیل کے بعد ہو سکتا ہے کہ وہ ایران پر ہی زیادہ انحصار کرے، ایسے صورتحال میں ایران اور سعودیہ ایک دوسرے کے قریب ہو سکتے ہیں، پہلی بار مڈل ایسٹ میں وہ امن دیکھنے میں مل سکتا ہے جس کی تمنا بچپن سے کر رہے ہیں کہ یہاں پر فرقہ واریت، تصادم، مذہب کے نام پر قتل و غارت نہ ہو، یہ ایک خواب ہے اور اگر اس طرح کی ڈیل ہو جاتی ہے اور امریکہ سعودیہ کو زیادہ پریشر کرتا ہے تو دونوں میں سے ایک کی سائڈ لینی ہو گی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور چائنہ میں بڑا فرق ہے،امریکہ جس ملک کے ساتھ ڈیل کرتا ہے وہاں اپنی پالیسز کو لاتا ہے، یہ کرو وہ کرو اور فلاں فلاں بزنس کو ریلیز کرو وہ اپنی شرائط ڈالتے ہیں، چائنہ اس کے برعکس کوئی شرائط نہیں لگاتا ، چائنہ کہتا ہے کہ جو ریٹ آف انٹرسٹ طے کیا وہ دیتے رہیں،وہ بیسکلی ٹریڈ کرتے ہیں، جب افریقہ کو دیکھتے ہیں تو چائنیز بزنس ماڈل سمجھ آ جاتا ہے،مجھے پورا یقین ہے کہ کل رات سے ایم بی ایس تو نہیں سوئے ہوں گے،اور پتہ نہیں کتنی انکی نیند اڑتی ہے یہ تو آنے والے دن ہی بتائیں گے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کمفرٹ ایبل زون میں آ گیا، انکا نظام بڑا سخت ہے، دو سو قومتیں وہاں کام کرتی ہیں، ہر طرح کے وہاں پر انٹرٹینمنٹ بھی ہے، مذہبی آزادی بھی ہے، اس کی وجہ سے ہوا یہ ہے کہ پچھلے دس دن کے اندر اندر ابھی یو اے ای میں ریئل سٹیٹ کی قیمت 18 سے 25 فیصد جمپ کر گئی ہے ،اب یو اے ای میں لوگوں نے سپشیلی یورپ نے قبول کر لیا کہ یہ ہماری انویسمنٹ ہے، ہانگ کانگ میں جو تناؤ بڑھ رہا ہے اس کے بعد یو اے ای کو بڑی کلیدی حیثیت حاصل ہو گئی ہے ٹریڈرز کے لئے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کتنا فائدہ اٹھا سکتا ہے، اگر کسی سپیڈ سے چلے تو 2021 یو اے ای کے لئے اچھا سال ہو گا اور ہر اس بندے کے لئے جو اپنی انویسمنٹ جو وہاں ڈبو کر بیٹھا ہوا ہے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کیا شاہ سلمان زندہ ہیں؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں سعودی عرب سے ملنے والی تہلکہ خیز اطلاعات

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت زیادہ تعداد عوام کی ہے جو کسی ایسے فیصلے کو قبول نہین کرے گی، پاکستان میں بڑی تبدیلی ہو رہی ہے، پرسوں پاکستان نے کہا تھا کہ ہمارا مستقبل چائنہ کے ساتھ ہے اور آج وزیر خارجہ جا چکے ہیں، پھر چینی صدر پاکستان آئیں گے، انہوں نے کون کون سے منصوبوں کا پاکستان میں افتتاح کرنا ہے، فیصل آباد انڈسٹریل زون ،ملتان سے سکھر تک موٹروے ، اسکا افتتاح ہو گا، 16 اکنامک زون سی پیک کے انڈر بن رہے ہیں سی پیک اتھارٹی بن چکی ہے اسکے چئرمین بھی آ چکے ہیں چائنیز کی پرانی ڈیمانڈ تھی کہ کتنی گورنمنٹ سے ڈیل کریں اب ایک اتھارٹی بنا دی گئی جہاں ون ونڈو آپریشن ہو گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا ہماری روز ایل او سی کی وائلیشن کر رہا ہے تو چائنہ کو ہم نے اپنی سائڈ پر لینا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کیا کر رہا ہے، اسکی کیا پالیسی ہے اور کیا سپورٹ چاہئے، لداخ میں چائنہ کیا کر رہا ہے اسکو ہم کیا سپورٹ کر سکتے ہیں یہ بھی اہم ہے، سعودی عرب کے ساتھ ریلیشن کا فیوچر چائنہ اسکو کس طرح دیکھتا ہے، اس کا ذکر بھی ضرور آئے گا ،ریجنل ایشو کافی ڈسکس ہو سکتے ہیں، زیادہ فوکس سی پیک اور انکے اوپر ہے جنکا چینی صدر نے افتتاح کرنا ہے،سیکنڈ کشمیر اور تھرڈ پاک سعودی ریلیشن شپ ہے، اب ریجن کی سیاست میں کروٹ آ رہی ہے.

سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply