ٹرمپ کا عہد تمام، جوبائیڈن آج حلف لیں گے، میں نے یہ کام نہیں کیا، ٹرمپ کا جاتے جاتے اعلان

ٹرمپ کا عہد تمام، جوبائیڈن آج حلف لیں گے، میں نے یہ کام نہیں کیا، ٹرمپ کا جاتے جاتے اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا عہد تمام ہوا، وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، جوبائیڈن آج چھیالیسیوں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب کیلئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیپٹل ہل کو قلعہ میں بدل دیا گیا، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔
نیشنل گارڈز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں اندرونی حملے کا خدشہ نہیں، تقریب میں سابق صدور، سابق کابینہ اراکین، سپریم کورٹ کے جج، کانگریس اور سینیٹ اراکین سمیت متعدد اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ جنیفر لوپزاور لیڈی گاگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی، اس بار نیشنل مال کو عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے، کیپٹل ہل سے وائٹ ہاؤس تک روایتی عوامی مارچ بھی نہیں ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ دہائیوں میں وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، وہ جو کرنے آئے تھے انہوں نے وہ کردیا۔ تاریخ میں پہلی بار سبکدوش امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے، ٹرمپ آخری بار ائیر فورس ون پر فلوریڈا میں اپنے نجی ریزورٹ جائیں گے۔
مقامی وقت کے مطابق تقریب کا آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا اور حلف برادری دوپہر بارہ بجے ہوگی۔ حلف برداری کے بعد جو بائیڈن وائٹ ہاؤس منتقل ہو جائیں گےجہاں وہ بطور صدرچار سال گزاریں گے۔جوبائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد کملا ہیرس نائب صدر بن جائیں گی لیکن وہ اپنا حلف جو بائیڈن سے پہلے لیں گی۔
امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوگا۔
امریکی انتخابات، ٹرمپ نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی،ٹرمپ کو میڈیا کا بھی بڑا جھٹکا
ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا
امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا
ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا
امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب
امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے
کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ
شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی
امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع
جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ
ٹرمپ کے حامیوں نے الیکشن سینٹر کا گھیراو کر لیا
ٹرمپ کی بے بسی، کس نے بات ماننے سے انکار کر دیا؟
جوبائیڈن کے آنے سے سعودی عرب کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں
مودی نے دوست بدلنا شروع کر دیئے، ٹرمپ کو چھوڑ کر جوبائیڈن سے رابطہ کر لیا
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے۔ نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے۔ ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے۔ علاوہ ازیں درجنوں سب وے سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔
تقریب حلف برداری سے قبل گارڈز کی خصوصی اسکرینگ بھی کی گئی ہے۔ نیشنل گارڈز کے 12 ارکان کو دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں سے تعلقات کی وجہ سے سیکیورٹی سے ہٹا دیا گیا ہے