بینظیر کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی کے دوستوں‌کے ہاتھ آج کراچی جلسے کی قیادت ہے ، فواد چوہدری

بینظیر کی قاتل کالعدم ٹی ٹی پی کے دوستوں‌کے ہاتھ آج کراچی جلسے کی قیادت ہے ، فواد چوہدری

باغی ٹی وی : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، جس میں‌ بینظیر بھٹوشہید کو ٹارگٹ کیا گیا۔ آج اسی کے دوست پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کر رہے ہیں.

فوادچودھری نے سانحہ کارساز کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج سے 13 سال قبل سانحہ کار ساز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں جس کی ذمہ داری کالعدم جماعت ٹی ٹی پی نےقبول کی، بینظیر بھٹو شہید کی وطن آمد پر ان کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا اور 180 لوگ شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد لوگ معذوری کا شکار ہوئے۔

کراچی، ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل


واضح‌رہے کہ کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حزبمخالف جماعتوں کی جانب سے آج باغ جناح میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

حکومت کو گھر بھیجنے کا مشن، پی ڈی ایم آج شہر قائد میں طاقت دکھائے گی۔ پیپلز پارٹی جلسے کی میزبانی کرے گی۔ باغ جناح میں 160 فٹ طویل اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا۔ جلسہ کے مقام پر پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ، اے این پی کے کارکن پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.