ترک صدر نے امریکا کو بڑی دھمکی دے دی

0
27

ترک صدر نے امریکا کو بڑی دھمکی دے دی

باغی ٹی وی رپورٹ: صدر ایردوآن نے امریکی سینیٹ کے آرمینی فیصلے اور شام کی موجودگی صورتحال پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا.صدر ایردوآن نے امریکی سینیٹ کے سن 1915 کے واقعات پر فیصلے کے بارےمیں پہلی بار اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے جن سے ترک-امریکی تعلقات خراب ہوں۔
صدر نے کہا کہ امریکی سینیٹ کا فیصلہ سیاسی ہے۔امریکا ترک اڈوں کو اسٹریٹجک فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے.ترکی امریکا کی پابندیوں کے جواب میں ویسا ہی اقدام کرے گا.
انہوں نے ترکی کی طرف سے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں کہا کہ ایسے اقدامات سے بچا جائے جن سے دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ پڑے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ترکی میں موجود نیٹو اور امریکی اڈے بند کر دیں گے۔ہم نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔امریکہ اپنی تاریخ اور وہاں کی مقامی ریڈ انڈین آبادی پر کیے مظالم پر نظر ڈالے جو کہ اس کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ بنا ہوا ہے۔
شام کے موضوع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ وہاں کے تیل پر نہیں عوام کی سلامتی پر ہے۔ہماری لڑائی کردوں سے نہیں بلکہ پی کے کےاور اس کے حامیوں سے ہے جنہیں کردوں کا نمائندہ کہنے پر امریکہ غلطی کر رہا ہے۔

Leave a reply