یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا

یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا باغی ٹی وی :امریکہ اور یورپ کی جانب سے ترکی کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھے جانے پر ترکی نے پھر سے واضح دیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا. ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک یورپی پابندیوں یا تنقید کے خوف سے بحیرہ توم کے مشرق میں اپنے حقوق اور مفادات سے ہر گز دست بردار نہیں ہو گا۔ یہ موقف یونان کی وزارت خارجہ کی جانب سے ترکی پر امریکی پابندیوں کے خیر مقدم کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن نے مذکورہ پابندیاں انقرہ کے ماسکو سے روسی فضائی دفاعی نظام (S-400) خریدنے کے جواب میں عائد کی ہیں۔ ترکی کی جانب سے مسلسل ڈٹے رہنے کی وجہ سے اس سے قبل یورپی یونین کے سربراہان نے بھی ترکی کے یونان اور قبرص کے ساتھ اختلاف کے حوالے سے ترک شخصیات پر محدود پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کسی بھی بڑے اقدام کو آئندہ مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ یونان کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز … یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا پڑھنا جاری رکھیں