fbpx

طلبا کیلئے اہم خبر، جامعہ کراچی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام سے متعلق بڑا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم پروگرام جاری رکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے 2سالہ ڈگری پروگرام  برقرار  رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، 2 سالہ ڈگری پروگرام کو برقرار رکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس 12 اپریل کوطلب کرلیا ہے ، وائس چانسلرجامعہ کراچی اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ یاد رہے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے جامعات کو 2 سالہ ڈگری پروگرام سےروک دیا تھا اور کہا تھا کہ اب کسی بھی کالج سےبی اے،بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملےگی۔ ایچ ای سی نے 2018 کے بعد دو سالہ ڈگری پروگرام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا 2018 میں پابندی کے باوجود غیرقانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلےبند کر دیں، ایچ ای سی 31دسمبر2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔ بعد ازاں خیبر پختون خواہ میں کالجوں سے 2 سالہ بیچلر آف آرٹس(بی اے) اور بیچلر آف سائنس(بی ایس سی) پروگرام ختم کردیا گیا تھا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ طلبا اب صرف 4 سالہ بی ایس میں داخلے لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.