تم مجھے جانتے نہیں، ڈائیلاگ بولنے والا صحافی حوالات میں بند

0
37

تم مجھے جانتے نہیں، ڈائیلاگ بولنے والا حوالات میں بند کر دیا گیا

وارڈنز سے بدتمیزی، بدکلامی، ہاتھا پائی اور غلط شناخت بتانے والا حوالات میں بند کر دیا گیا، واقعہ لاہور میں پیش آیا،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کےحکم پر عرفان ہاشمی نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،والٹن چوک پر ڈیوٹی پر تعینات وارڈن نذر الحق نے تیزرفتاری پر کمسن بچے کو روکا،چالان کرنے پر بچے کا والد ملزم عرفان ہاشمی موقعہ پر پہنچ گیا، غلطی تسلیم کرنے کی بجائے چالان کرنے پر وارڈن سے الجھ پڑا، ملزم نے وارڈن کو دھکے دئیے، وردی پر ہاتھ ڈالا اور چیختا چلاتا رہا، ملزم صحافت جیسے مقدس پیشے کی غلط شناخت کرواتا رہا ،ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاکنگ اور پیمرا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا لاہور میں درج کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جو بدتمیزی کی اسکی ویڈیو بھی موجود ہے،

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ وردی کی عزت نہ کرنے والوں کی کوئی عزت نہیں جائے گی، کیس کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے کئے کی سزا دلوائی جائے گی، ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے موجود، ایسیا رویہ ناقابلِ برداشت ہے،

واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن کی جانب سےلاہور کی سڑکوں پر شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں، بلا جواز چالان اور شہریوں کو ہراساں کیا جاتا ہے،ہیلمٹ پاس ہونے کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کا چالان کر دیا جاتا ہے، کئی مقامات پر ٹریفک وارڈن کو دوران ڈیوٹی شہریوں کو تنگ کرتے دیکھا گیا ہے

باغی ٹی وی کو سچ دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس دشمنی پراترآئی،رپورٹنگ ٹیم پرایک بارپھرحملہ

باغی ٹی وی ٹیم پرحملہ آزادی صحافت پرحملہ،یہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا،شدید مذمت کرتے ہیں : رانا عظیم

باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش اورگالیاں

باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس کا حملہ کھلی دہشت گردی،کاروائی نہ ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے،ریلوے لیبر یونین کا اعلان

باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی قابل مذمت،میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ،چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کی باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس حملے کی مذمت

باغی ٹی وی ٹیم پر حملہ،ملی رکشہ یونین کا سی ٹی او آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply