تم سے یہ امید نہیں تھی وزیراعظم نے کس سے ملنے سے کیا انکار؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
تم سے یہ امید نہیں تھی وزیراعظم نے کس سے ملنے سے کیا انکار؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے بنی گالہ میں اہم شخصیت کو ملنے سے انکار کر دیا ہے
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو چکے ہیں، وہ ایک کمرشل فلائٹ پر جانا چاہ رہے تھے لیکن انہیں روکا گیا جس کے بعد وہ ایک خصوصی طیارے سے باہر روانہ ہو گئے انکے ساتھ کچھ دوست بھی باہر گئے ہیں، سیاحت زلفی بخاری کے ذمہ ہے لیکن یہاں اسلام آباد سے آتے ہوئے دیکھا تو درختوں کو آگ لگی ہوئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بہت ایکٹو ہو گئے ہیں، مریم نواز اب اس سے ہٹ کر بیان نہین دے رہیں، انہوں نے آج ایک تصویر ریلیز کی جس میں آگے شہباز ہیں پیچھے مریم ہیں، شاہد خاقان ہیں، اب شہباز شریف ن لیگ کو لیڈ کر رہے ہیں، بجٹ سپیچ کے بعد بڑی ایکٹوٹی ہونیوالی ہے، چوھدری نثار فوری طور پر سی ایم کے امیدوار نہین ہیں نہ حکومت کے نہ اپوزیشن کے، انکا ایک اور مقصد ہے وہ اگلے تیس دن بعد پتہ چلے گا اگر سب کچھ ختم ہونا ہے، اسمبلیاں ٹوٹنی ہیں اس صورت میں چوھدری نثار کو ٹرائی کیا جا سکتا ہے کہ وہ لا اینڈ آرڈر پر کام کرے،کچھ اور لوگ ہیں پی ٹی آئی کے انہوں نے کے پی کے اور پنجاب میں سی ایم بننے کی دوڑیں شروع کر دی ہیں جو پہلے بھی لگتی رہی ہیں،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چڑیل بتا رہی ہے، کہ دس تاریخ کے بعد کچھ ہونے والا ہے،ہو سکتا ہے عمران خان خود اسمبلیاں نہ توڑ دیں، زلفی بخاری نے کچھ روز قبل بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تو عمران خان نے کہا کہ تم سے امید نہیں تھی تم کرپشن کرو گے،