تیونس کے ٹی وی چینل کا مالک کس جرم میں گرفتار …

0
25

تیونس میں ایک ٹی وی چینل "الحوار التونسی” کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے جس پر حکومت کی جانب سے الزامات ہیں کہ انہوں نے سرکاری عہدے کو ذاتی مفادات کےلیے استعمال کیا ہے اور اس کے علاوہ ملکی قوانین کی کی خلاف ورزی کی ہے .ساتھ ساتھ منی ، لانڈرنگ اور بد عنوانی کے الزمات بھی ہیں.
تیونس میں سرکاری استغاثہ نے منگل کی شب "الحوار التونسی” ٹی وی چینل کے مالک سامی الفہری کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کر دیے۔ الفہری پر بدعنوانی، منی لانڈرنگ، سرکاری ملازم سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کا شُبہ ہے۔

تیونس میں Financial Judicial Pole کے ترجمان سفیان السلیطی کے مطابق چینل مالک سامی الفہری کو تحقیقات کے لیے پانچ روزہ ریمانڈ پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل تیونس کے حکام نے سامی الفہری اور ان کی اہلیہ اسماء الفہری کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ سامی الفہری نے 2011 میں "التونسيۃ” کے نام سے ایک چینل قائم کیا تھا۔ بعد ازاں چینل کا نام بدل کر "الحوار التونسی” کر دیا گیا۔ الفہری ماضی میں بلحسن الطرابلسی کے شراکت دار رہ چکے ہیں جو تیونس کے مرحوم سابق صدر زین العابدین بن علی کے داماد ہیں۔ الطرابلسی اس وقت فرانس میں موجود ہیں.، سامی الفہری پر اس سے پہلے بھی اس جیسے الزامات کے سلسلے میں جیل میں رہ چکے ہیں ..تیونس کے سابق صدر بن علی کے دور میں جرائم کا ارتکاب کیا تھا.

Leave a reply