تیونسی صدر کی وفات پرسعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

0
44

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی کے انتقال پر عبوری صدر محمد الناصر کےنام اپنے پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ان کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کی وفات پرعبوری صدر، تیونسی قوم اور حکومت کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی قیادت اور عوام تیونس کےساتھ ہے۔ برقی پیغام میں‌ کہا گیا ہے کہ تیونسی صدر الباجی قاید السبسی کا اچانک انتقال پورے عالم اسلام کے لیے افسوس اور صدمے کا باعث ہے۔

خیال رہے کہ تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی گذشتہ روز خرابی صحت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انہیں چند روز قبل بھی صحت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال سے واپس آنے کے بعد بھی وہ حکومتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

Leave a reply