ترک اداکاروں کے ساتھ شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی ارمینہ خان

0
40

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ ان کی ترک اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی شارٹ فلم ’سنیپ شاٹ‘ سب کو حیران کر دے گی-

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے’بن روئے‘، ’جانان‘ شیردل اور ’یلغار‘ جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ ’سنیپ شاٹ‘ نامی ان کی فلم جو ترکی کے شہر استنبول میں شوٹ ہوئی ہے اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’سنیپ شاٹ‘ بنانے کی سب سے بڑی وجہ اس کہانی کو سامنے لانا تھا جو پاکستان میں بننا تو چاہیے، لیکن بنتی نہیں۔ اس فلم کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو حیران کر دیں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت عرصے سے میری خواہش تھی کہ وہ کہانیاں سناؤں جو مجھے سنانے کو نہیں مل رہیں۔ ’محبتیں چاہتیں‘ کے علاوہ میرے پاس کوئی ایسی آفر نہیں جس میں اداکاری کا مارجن ہو، اس لیے جب ایک چیز سیدھی طرح سے نہیں آ رہی تو دوسری طرف سے جانا بہتر ہوتا ہے، اور اسی وجہ سے میں نے انگلینڈ میں اپنا پروڈکشن ہاؤس سیٹ اپ کیا۔

شارٹ فلم کی کہانی سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی لاک ڈاؤن کے گرد گھومتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ 19 سے لوگوں کے ذہنوں پرکیا اثرپڑا، فلم میں ایک لڑکا اورلڑکی ہونے کے باوجود اس فلم میں رومانس نام کی کوئی چیز نہیں اس تجربے سے ہم یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ لڑکا لڑکی دوست بھی ہو سکتے ہیں۔

تین سال بعد ٹی وی پر کم بیک کرنے کی کیا وجہ تھی اس بارے میں ارمینا خان کا کہنا ہے کہ انھیں کوئی کردار ہی ایسا آفر نہیں ہوا جس کے لیے وہ انگلینڈ چھوڑ کر پاکستان آتیں پاکستان میں فلم سے بڑا میڈیم ٹی وی ہے جس سے دور رہنا اپنے مداحوں اور کیریئر دونوں کے ساتھ ناانصافی کرنے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ پا کستان ٹیلی…

ارمینا کے مطابق میری کوشش تھی کہ خواتین کے حقوق پر کوئی ڈرامہ کروں لیکن ہمارے ہاں ایسی سکرپٹس نہیں ہوتیں، اور اگر ہوتی ہیں تو اس کے لیے اداکاراؤں میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے۔ پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ سے میں اچھے کرداروں کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتی ہوں۔

انگلینڈ میں اپنی سماجی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے ارمینا کا کہنا تھا نے کہا کہ وہ یہ سب روح کی تسکین کے لیے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی صورتحال پیش نظرہمیں مذہب کی تفریق کیے بغیرسب کی مدد کرنا چاہیے اگردنیا میں کوئی اچھا کا م کرتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو اس کا دس گنا ثواب اسی دنیا میں واپس کردیتا ہے۔ اداکارہ نے اس متعلق کہا کہ میں اورمیرے شوہر یہ ہی سمجھتے ہیں کہ اگرہمارے پاس ایک موقع ہے کسی کی مدد کرنے کے لیے تو ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے متعلق کہا کہ پہلے سوشل میڈیا پرمنفی کمنٹس سے پریشان ہوجاتی تھی لیکن اب کمنٹس کی وجہ سے اپنا موڈ خراب نہیں کرتی لوگوں کو اگر سوشل میڈیا پر جواب نہ دیا جائے تواس سے قیامت نہیں آ جائے گی اسی لیے زندگی بھی سکون میں ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت بارمیری رائے یا بیان کو توڑ مروڑکرپیش کیا جاتا تھا تو بہت دکھ ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں۔

ترک اداکاروں سے متعلق بیان پران کا کہنا تھا کہ میں بھی توباہرسے آ کرکام کرتی ہوں تو میں کسی اور ملک سے آئے ہوئے اداکار کے خلاف کیسے بول سکتی ہوں-

’بی بی سی‘کی جانب سے 100 بااثر خواتین کی جاری فہرست میں ماہرہ خان اور ثانیہ نشتر…

Leave a reply