ترک شیف براق کا پناہ گاہ کا دورہ

0
30

عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان آ گئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں پناہ گاہ میں کھانا پکا کر غریب عوام میں تقسیم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کی ڈیجیٹیل میڈیا کی ٹیم اور عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹویٹ میں ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براق اوزڈیمیر کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ میں ہیں اور لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں-


ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتی تُرک شیف براق نے شام کو پنا گاہ میں کچن سٹاف کے ساتھ کھانا بنانے میں مدد کی اور پھر لوگوں میں کھانا تقسیم کیا اور وہیں پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا-

ڈاکتر ارسلان خالد نے اپنی ٹوئٹ میں اس عظیم مقصد کی حمایت کرنے پر براق کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ براق نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران پاکستان میں آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں-

براق نے کہا تھا کہ میں آج پناہ گاہ جاؤں گا اور وہاں پاکستانی کھانا بناؤں گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پاکستان آیا ہوں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا –

ترک شیف نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا-

ترک شیف اپنی کیوٹ مسکراہٹ کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں انہوں نے کانفرنس میں ہر قت مسکراتے رہنے کے پیچھے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔

پاکستان کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے براق نے کہا تھا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستانی پہلے ہمارے بھائی ہیں پھر کسٹمرز ہیں-

اس سے قبل پاکستان پہنچنے پربراق کا کہنا تھا کہ برادر ملک پاکستان کی ثقافت اور ترکی کی ثقافت میں بےانتہا ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

براق کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے بھی آئے ہیں کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان دراصل دِکھتا کیسا ہے؟

ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

Leave a reply