تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام

0
35

اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ارطغرل غازی کے فنکاروں نے گزشتہ روز جمعہ کو پاکستانی قوم کو 74ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی : تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر نے کے بعد اب پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے اس ڈرامے نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے پاکستان میں نہ صرف اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد شہرت ملی ہے-

یوم آزادی کے موقع پر ایسرا بلجیک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ایسرا بیلجک ہوں اور 14 اگست کے موقع پر آپکو اپنی جانب سے جشن آزادی کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں پاکستان زندہ باد۔
https://www.instagram.com/p/CD12Z7gAwxK/?igshid=1o4nd5ztsk7we
ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انجن التان نے بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CD12KkDgywh/?igshid=16vc795h6g9xc
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہل پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔

ارطغرل غازی کے ایک اور اہم کردار تُرگت الپ (جنگیز جوشقون) نے بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CD5QQ6XBaMO/?igshid=1jrm1vls6rzrq
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا میرے دوسرے ملک پاکستان کو جشن آزادی مُبارک-

ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

ارطغرل غازی کی تلوار اب آپ کی ہوسکتی ہے

Leave a reply