ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

0
56

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، بعد ازاں ایوان صدر میں نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ان کے ہمراہ تھے

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاک ترک بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کیا، ترک صدر نے دونوں خطاب اپنی ترکش زبان میں کئے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر کو خطاب سے قبل خوش آمدید کہا اور اردو میں خطاب کیا ،جس میں انہوں نے کشمیر کے حوالہ سے بات کرنے پر ترک صدر کے کردار کو سراہا بعد ازاں جب سپیکر قومی اسمبلی نے ترک صدر کو خطاب کے لئے دعوت دی تو انہوں نے انگلش میں خطاب کیا اور انگلش زبان میں دعوت دی جس پر ترک صدر نے آ کر اپنی قومی زبان ترکش میں خطاب کیا

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے جہاں انہوں نے نماز جمعہ ادا کی ،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ترک صدر نے پاک ترک بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے ، عبدالرزاق داؤد نے تقریب میں خیر مقدمی کلمات کہے بعد ازاں ترک صدر نے اپنی قومی زبان ترکش میں خطاب کیا.

ترکی اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم کہاں تک لے کر جائیں گے؟ ترک صدر کا بڑا اعلان

Leave a reply