ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا قومی اسمبلی میں خطاب سننا اعزاز کی بات ہے، وہ دنیا کے بہترین لیڈر ہیں۔
Such an honour to listen to president tayyab erdogan in the assembly today. He is a leader in the finest sense of the word. His sincere love for Pakistan & its people shines through . His unequivocal stand for people of kashmir and palestine is exemplary. Pak turk dost zindabad
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 14, 2020
وفاقی وزیر اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ پاکستان اور پاکستانیوں سے والہانہ محبت کرتے ہیں، ان کا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانا مثالی ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاک ترکی دوستی زندہ باد بھی لکھاہے
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے
ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان
ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی ہال میں آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے ترک صدر، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ 11 بجکر 19 منٹ پر قومی اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو تمام ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کافی دیر تک ڈیسک بجا کر ترک صدر کو خوش آمدید کہا جس کے بعد پاکستان اور ترکی کے قومی ترانے بجائے گئے اور تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا گیا.
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترکی کے صدر کا خطاب سننے کے لئے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر بلوچستان امان اﷲ یاسین زئین بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے،