fbpx

ترک صدر کی برطانوی وزیر اعظم سے بند کمرے میں‌ ملاقات

ترک صدر کی برطانوی وزیر اعظم سے بند کمرے میں‌ ملاقات

باغی ٹی وی : صدر رجب طیب ایردوان کی برسلز میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے .
دونوں رہنماؤں نے نیٹو کے ویژن 2030 سمیت عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور معاشی ترقی پر بات چیت کی.

برسلز میں نیٹو کے جاری اجلاس کے دوران پیر کے روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مابین ایک بند کمرے میں بھی میٹنگ ہوئی .

جانسن سے قبل ، اردگان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

اس ترک رہنما کی سربراہی کے دوران میکرون اور جانسن کے علاوہ متعدد دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہونے والی ہیں ، جن میں امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی شامل ہیں۔