ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات جاری

0
56

ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورترک صدرطیب اردوان کی ون آن ون ملاقات جاری ہے،ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے.

قبل ازیں ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کیا

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

قبل ازیں گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا اور ایوان وزیراعظم میں ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو نورخان ایئربیس پر ترک صدر کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ کابینہ کے بعض ارکان اور سینئر پاکستانی حکام کے علاوہ پاکستان میں ترکی کے سفیر بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

اس موقع پر قومی لباس میں ملبوس دو بچوں نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک خاتون اول کو گلدستے پیش کئے جبکہ گارڈز کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے ایئربیس سے ایوان وزیراعظم تک ترک صدر کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔

 

وزیراعظم ہاﺅس میں ترک صدر کے اعزاز باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا وفاقی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔ ترک صدر نے کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کا ترک وفد سے تعارف بھی کرایا.

Leave a reply