ترک سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،نیول چیف سے ملاقات

0
33

ترک سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،نیول چیف سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے پاکستان میں سفیر احسان مصطفٰی یرداکل نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اور بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،معزز مہمان نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

نیول چیف کی آرمی چیف سے ملاقات،پاک بحریہ نئی جہتوں کوعبورکرے گی،آرمی چیف

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ترکی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں ہفتے کی صبح 6.6 شدت کے زلزلے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں تھیں امدادی ٹیم نے ایک ملبے سے 3 سالہ بچی کو 65 گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا ، اب تک مرنے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے، زلزلے سے مختلف حادثات میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زیادہ ترزخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے تاہم متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ 36 گھنٹے تک ملبے تلے دبے 70 سالہ شخص کو ریسکیو ٹیم نے زندہ نکال لیا۔ ہزاروں افراد خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جن میں خوارک تقسیم کی جا رہی ہے.

Leave a reply