فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر میں تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں:ترک اسپیکر شین توپ کا خراج تحسین
انقرہ :فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر میں تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں:ترک اسپیکر شین توپ کا خراج تحسین ،اطلاعات کےمطابق ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ نام نہاد امن پلان کی مذمت کی اور فلسطین کے معاملے میں یک آواز ہونے پر تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شین توپ نے ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "قومی اسمبلی میں گروپ رکھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے ایک مشترکہ اعلامیے کے ساتھ امریکہ کے نام نہاد امن پلان کی نفی کی ہے۔ اس غازی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے میں فلسطین کے دعوے پر یک آواز ہونے پر تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ترکی قومی اسمبلی میں پارٹی گروپ رکھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں نے کل جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کے نام نہاد امن پلان کی مذمت کی تھی۔اور یہ بھی واضح کردیا تھاکہ ہم فلسطین پر قبضے کے پلان کو ہرگز قبول نہیں کریں گے”۔