نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا

0
25

انقرہ: نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا ،اطلاعات کےمطابق آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات کی، ملکی صدر نے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو داد دی۔

تفصیلات کے مطابق ’’صدر اردوان صدارتی کمپلیکس‘‘ میں قومی جمناسٹس احمد اور ابراہیم کولک سے ترک صدر نے خصوصی ملاقات کی اس دوران انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوبیس سالہ ابراہیم کولک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ ہیں۔ اسی مقابلے میں احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر اردوان نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔

 

سی پیک بھارت کےلیئے ڈراونا خواب بن گیا بھارتی نیول چیف حواس باختہ ،سازش تیارکرنے لگا

 

اٹلی میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلے میں ابراہیم نے 14 ہزار 933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس بہترین کامیابی کے بعد ابراہیم کولک نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کے عالمی میلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ادھر یہ بھی یاد رہے کہ ترک صدر ترکی کے لیے عزت کمانے والوں بہت زیادہ عزت دیتے ہیں اورایسے مواقع پرکوشش توکرتے ہیں کہ وہ ہیرو کے پاس خود جائیں اگرنہ جاسکیں تو پھران کو بہت زیادہ خوشی کا مقام دیتے ہیں‌

Leave a reply