fbpx

طیب اردگان خوش نصیب ترک صدر:ترکی کو بحیرہ اسود میں گیس کے مزید ذخائر مل گئے

انقرہ:طیب اردگان خوش نصیب ترک صدر:ترکی کو بحیرہ اسود میں گیس کے مزید ذخائر مل گئے،اطلاعات کے مطابق ترکی نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش کے دوران اسے گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق یہ ذخائر 135 بلین مکعب میٹر سے زائد ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کو توانائی کے اپنے ذخائر کی کمی کا سامنا ہے اور وہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ تر تیل اور گیس درآمد کرتا ہے۔ یہ ملک روسی قدرتی گیس کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔ کئی برسوں سے ترکی بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش میں مصروف ہے۔

ترک صدر نے بحیرہ اسود کے ساحلی صوبہ زونگولدک میں نئی بندرگارہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فاتح نامی ڈرلنگ بحری جہاز نے ساکریا گیس فیلڈز میں 135 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر اب 540 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ چکے ہیں۔ اس علاقے میں مزید گیس دریافت ہونے کی بھی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.