دنیا سن لے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

0
30

نیویارک:دنیا سن لے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے، اردوان کا جنرل اسمبلی سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک بار پھر مسلئہ کشمیر اُٹھا دیا۔

اپنے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے ترکی کشمیریوں کےساتھ ہے۔

افغانستان کے حوالے سے اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کے حقوق کےلیے بھی ترکی اپنی مہم جاری رکھے گا۔

اس سے قبل جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکا عراق اور افغانستان سے نکلا نہیں، نکالا گیا ہے، کیپٹل ہل سے کابل تک ایک پیغام ہے کہ امریکاکی ساکھ نہیں رہی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ترکی ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی مدد کررہا ہے، نیویارک میں ترک صدر کے خطاب سے جہاں مودی سرکار کو بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے وہاں کشمیریوں کے حوصلے بھی بلند ہوئےہیں

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اورکل سے بھارتی فوج مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کےخلاف فوجی آپریش جاری رکھے ہوئے ہیں

Leave a reply