ترکی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

ترکی نے بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو فی الفور بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار، سابق رکن اسمبلی کی آنکھوں میں آگئے آنسو

ترکی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے انسانی حقوق کے جائزاتی کمیشن کے صدر حقان چاوش اولو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق آئینی شق کو منسوخ کرنے کے بعد رونما ہونے والی پیش رفت نے کشمیر کو دنیا کے حساس ترین علاقوں میں بدل دیا ہے۔

چاوش اولو کے مطابق کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والی اور انسانوں کو اندھا کر دینے والے اسلحہ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرنےوالی فوج کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔

چاوش کا کہنا تھا کہ "غیر جانبدار حقوق انسانی کی تنظیموں کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔”

چاوش اولو نے مزید کہا کہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری میں خاصا اضافہ کیا گیا ہے اور عوام کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میں” بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کا فی الفور خاتمہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔”

Comments are closed.