مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کے حقوق جائز ہیں، امریکہ نے بھی ترکی کا حق تسلیم کرلیا

0
38

واشنگٹن:مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کے حقوق جائز ہیں، امریکہ نے بھی ترکی کا حق تسلیم کرلیا،اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی جن حقوق کا مطالبہ کر رہا ہے وہ جائز اور قانونی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ ترکی نیٹو کا اہم رکن ملک ہے، لیکن دوسری طرف یہ یورپ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان ہے، جس سے اس کی جغرافیائی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ڈیوڈ ہیل نے امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی سمندری حدود سب سے زیادہ بڑی ہے اور اسے کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ ترکی ابھی تک معاملات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، شام اور لیبیا میں بھی ترکی نے امن کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، دونوں ملکوں میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے ترکی روس اور دیگر ممالک کو مذاکرات کی میز پر لا رہا ہے۔

Leave a reply