ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

سابق امریکی صدر بش اوراہلیہ نے افغان صورتحال پر دکھ کا اظہارکیا ہے

سابق امریکی صدر بش کا کہنا تھا کہ افغانستان میں المناک واقعات کو دیکھ رہے ہیں،ہمارے دل افغان عوام ، امریکیوں اور نیٹو اتحادی کے لیے افسردہ ہیں امریکیوں اور نیٹو اتحادیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،

دوسری جانب افغان پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی کا سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے ترکی ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنائے گا،ترکی میں پہلے ہی ہزاروں شامی مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں افغان پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے،

دوسری جانب افغانستان سے اطلاعات ہیں کہ طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے غیرفوجی حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا،عوام کے رش کی وجہ سے امریکی فوجی پورا ائیرپورٹ کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، طالبان نے سرکاری ملازمین کیلئے عام معافی کا اعلان بھی کر دیا ہے طالبان نے زور دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کام پر واپس آ جائیں،

تین دن کی تاخیر کے بعد ، ٹریفک پولیس پورے افغانستان میں کام پر واپس آگئی۔ طالبان نے پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو انہوں نے تمام سرکاری ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی ملازمتوں پر واپس آ جائیں جس کے بعد ٹریفک پولیس واپس کام پر آ گئی،افغانستان کے تمام صوبوں پر قبضے کے بعد ، طالبان کے سیاسی نائب ، ملا عبدالغنی برادر کا پیغا م جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام مرد اور خواتین سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں پر واپس آنا چاہیے ،وہ عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔ لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ہر چیز کو معمول پر لانے اور لوگوں کو مصروف رکھنے کے لیے ننگرہار ، ہرات ، بلخ اور دیگر شہروں کی ٹریفک پولیس اپنے فرائض پر واپس آ گئی ہے اور صبح کے وقت کابل شہر کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

Comments are closed.