بڑے اسلامی ملک کے سربراہ کا دورہ پاکستان طے، آمد پر ہوں‌ گی اہم ملاقاتیں

اہم اسلامی ملک کے سربراہ پاکستان کا دورہ کریں گے، اس سلسلہ میں باقاعدہ تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے،

رافیل ہو یا کچھ اور.. 27 فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے دورہ کے دوران پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچگیں گے، ان کا یہ دورہ دو دن کا ہو گا، ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی،

کیا پی اے ایف کو پہلے ہی معلوم ہوچکا ہے اور رافیل فائٹر جیٹ کے راز کھل چکے ہیں جو ہندوستانی فضائیہ کو پہنچائے جائیں گے؟

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

بتایا گیا ہے کہ ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے، اسی طرح رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، کہا جارہا ہے کہ یہ اجلاس ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جائے گا، واضح رہے کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر زبردست تقریر کی تھی جس کی گونچ پوری دنیا میں سنائی دی تھی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تھا،

Comments are closed.