ترک صدر ایردوان اہلیہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئے

انقرہ : ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان کورونا کا شکار ہو گئے۔

صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علامات ابھی شدید نہیں ہے، ہلکی کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔

 

 

 

 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو  کورونا کی معمولی علامات تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ  انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق ان کے ٹیسٹ رزلٹ کے مطابق وہ کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کا شکار ہوئے ہیں۔

 

صدر نے عوام سے صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی۔

یاد رہے صدر ایردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ حال ہی میں یوکرین کے دورے سے وطن واپس پہنچے ہیں۔

 

 

ادھرامریکہ میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ،  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ملک میں وائرس سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد  اموات کی مجموعی  تعداد 9  لاکھ ہو گئی ہے ۔

 

 

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک  بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہم کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔

 

 

امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وباء کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلیٰ ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

Comments are closed.