ترکی اور روس کے صدور کے مسئلہ شام پر اہم فیصلے

0
28

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ان کی ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے بات چیت کے شام کے لیے ’’یادگار‘‘ نتائج برآمد ہوئے ہیں لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ اہم نتائج کیا ہیں۔

ولادی میر پوتین سے ترک صدر طیب ایردوآن نے روس کے سیاحتی مقام سوچی میں منگل کے روز ملاقات کی ہے۔ انھوں نے شام کی صورت حال اور وہاں ترک فوج کی کردوں کے خلاف حالیہ کارروائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔اس کے بعد صدر پوتین نے مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کریں گے اور ہم دونوں کے درمیان جو کچھ اتفاق رائے طے پایا ہے،اس کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ روسی صدر کے بہ قول صدرایردوآن نے انھیں شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے آپریشن کی وضاحت کی ہے۔

امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

Leave a reply