ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت

0
25

روس نے S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی دوسری بیٹری بھی انقرہ کے حوالے کر دی یوں یہ نظام اپریل 2020 میں آپریشنل ہوجائے گا.

امریکہ کی صخت تنبیہ اور پابندیوں کی دھمکی کے باوجودبھی ترکی نے روس سے دفاعی نظام حاصل کیا تھا جس کا رد عمل بھی سامنے آیا.
ترکی نے نیٹو ممالک کا رکن ہے اور امریکا کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس نظام کو اپنے سامان حرب کا حصہ بنانے میں‌کامیاب رہا اور اس معاملے بارے اس نے کوئی پریشر قبول نہیں‌کیا.

ترکی روسی ساختہ ایس 400 لے یا امریکی ایف 35 ، دونوں ایک ساتھ نہیں ، امریکی انتباہ


واضح رہے کہ ترکی کے اس قدام کے بعد روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں

ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

Leave a reply