ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا، صدف کی ماں کی گفتگو

0
76

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی صدف کی موت ہو گئی ہے صدف کے ساتھی رپورٹنگ کرنے والے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ صدف کو سیکورٹی گارڈ نے دھکا دیا جس کے بعد اسکی موت ہوئی ۔ لاہور سے خاتون صحافی امبرین فاطمہ صدف کے گھر گئیں اور لواحقین سے ملاقات کی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔

صدف کنٹینر پر تعینات گارڈز کے دھکا دینے سے جاں بحق ہوئیں، ساتھی رپورٹر کا دعویٰ


صدف کے گھر لواحقین سےملاقات کے بعد امبرین فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ابھی صدف کے گھر سے ہوکر آئی ہوں،صدف کے والد اور والدہ بیٹا اور بیٹی سب کی حالت دیکھ کر بہت تکلیف ہوِئی۔مرحومہ کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور بیٹی۔

بیٹی کا کہنا ہے کہ صبح ناشتے کے وقت انکو منع کیا مت جائیں،والدہ کہتی ہیں رات 12 بجے کال کرکے خاص طور پہ منع کیا لیکن کام ‏کے جنون نے انہیں رکنے نہ دیا اور کام پر پہنچ گئیں۔

لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی موت، وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا


امبرین نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ والدہ کہتی ہیں کہ صدف نے مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہوا تھا آٹا منگوایا کہ اب بچوں کو اپنے ہاتھ سے روٹی بنا کر دوں گی،امتنان شاہد کے اصرار پر لانگ مارچ کی کوریج کےلیے گھر سے نکلی،تایا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انٹرویو کرنے پہ بہت خوش تھی،صدف کی نند بچوں کی طرح رو رہی تھی اور تعریف کررہی تھی۔

صدف کی والدہ کہتی ہیں کسی نے کہا ٹی وی دیکھو،دیکھا تو صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا بولیں آٹھ دن پہلے میرے پاس چھ گھنٹے گزار کر گئی بولی پھر آوں گی امی جی-

امبرین فاطمہ کے مطابق صدف کا جنازہ آج رات ایک بجے ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا۔

اہلیہ کی موت حادثاتی تھی،کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے،شوہر صدف نعیم

Leave a reply