چند دنوں میں مسائل جلد حل ہوجائیں گے،ٹی وی کم دیکھیں ٹینشن کم ہوگی، اسد قیصر

0
28

سلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی، چند دنوں کی بات ہے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

باغی ٹی وی : وزیراعظم کےمشیر ایوب آفریدی کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سیاسی صورتحال پر بتصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی، چند دنوں کی بات ہے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

پاکستان کےسیاسی منظرنامےپرکچھ ہورہا ہے:دعا ہے کہ اللہ پاکستان کے لیےبہتر ہی…

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی، دنیا کو بتایا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کی پہچان پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز کی وجہ سے ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی میں مسائل ہیں کیونکہ سینیٹ میں اکثریت نہیں رکھتے، اکثریت نہ ہو نے کی وجہ سے قانون سازی میں مسائل ہیں اوورسیز کورٹس پر بھی جلد کام شروع ہوگا جس سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں آئی ٹی اور ایگریکلچر کو بھی شامل کیا گیا۔

عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

اس سے قبل مبشرلقمان نے پاکستان میں ہونے والے سیاسی عدم استحکام پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان میں کچھ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں بس دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے حق میں بہتر ہی کرے ہ پچھلے کئی دنوں سے پاکستان میں کئی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہی ہے اور اس وجہ سے عام پاکستانی بہت پریشان ہے ، ان کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ، ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے مذاکرات ہورہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ سرپرائز دے سکتی ہے-

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان بھی اپوزیشن کے ساتھ تعلقات استوار کرسکتی ہے اور جہاں تک امکان ہےبلوچستان عوامی پارٹی کا وہ ویسے ہی تقسیم ہوچکی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کےلیے بہتر ہی کرے-

وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری شجاعت حسین

Leave a reply