کشمیر اور کشمریوں کی حمایت پر بلاک ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال ہونا شروع ہوگئے

0
23

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی طرف سے سخت دباو پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹوئٹس پر پاکستانیوں کے بند ہونے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال ہونا شروع ہو گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے کیے گئے ٹوئٹس پر 333 پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے تھے۔

کشمیریوں کی حمایت پر بولنے پر بھارت کی جانب سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، سینیٹر رحمان ملک، وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف بھی شکایت کی گئی تھیں تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے ان رہنماؤں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی مداخلت پر ٹوئٹر انتظامیہ نے بلاک کیے گئے اکاؤنٹس بحال کرنا شروع کر دیے ہیں اور اب تک 67 اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔

دوسری طرف پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حق میں مواد شیئر کرنے پر ٹوئٹر اکاؤنٹ صارفین شکایات کی صورت میں پی ٹی اے سے رابطہ کریں۔

Leave a reply