ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی اے این آئی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے اپناٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بندش سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ سفید فام لوگ سانولی رنگت والوں کو غلام بنانا اپنا حق سمجھتے ہیں۔

کنگنا نے ٹوئٹر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے، کیا بولنا ہے اور کیا سوچنا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی پلیٹ فارمز موجود ہیں جن میں سنیما کی صورت میں میرا اپنا فن بھی شامل ہے۔

بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا دل ان کی قوم کے ساتھ ہے جو ہزاروں سالوں سے ظلم سہتی آئی ہے، غلامی سہتی آئی ہے اور اب بھی یہ معاملہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا-

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

Comments are closed.