ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیاگیا

0
31

ہیکروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی کا اکاونٹ ہیک کر لیا۔ اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد تقریباً 15 منٹ تک انتہائی اشتعال انگیز اور نسل پرستانہ پیغام ٹوئٹ ہوئے۔

کچھ اشتعال انگیز پیغام جیک اکاونٹ کے ذریعے براہ راست پوسٹ کیے جبکہ دوسروں نے دوسرے اکاونٹس سے یہ پیغامات ری ٹویٹ کیے

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خود کو چکلنگ سکواڈ سے منسوب کرتے ہوئے ایک گروپ نے جیک ڈورسی کے اکاﺅنٹ کی ہیکنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اگر چہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا اکاﺅنٹ 30منٹ بعد ریکور ہو گیا تاہم یہ ٹوئٹر کے سیکورٹی سسٹم پر سوالیہ نشان ضرور لگا گیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامہ نے بعد ازیں ایک ٹویٹ میں کہا کہ اکاونٹ اب محفوظ ہے اور اس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ ٹوئٹر کے سسٹمز سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس اکاونٹ کے 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیکروں نے کس طرح جیک ڈورسے کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کی۔

Leave a reply