امریکی عوام مخالف تو ٹویٹر،فیس بک اورانسٹاگرام نے بھی کوئی کسرنہ چھوڑی،ٹرمپ کورسوا کردیا

0
28

واشنگٹن :امریکی عوام مخالف تو ٹویٹر،فیس بک اورانسٹاگرام نے بھی کوئی کسرنہ چھوڑی،ٹرمپ کورسوا کردیا ،اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کورسوا کرکے رکھ دیاہے، اطلاعات یہ ہیں کہ ٹرمپ کی حرکتوں کے خلاف ٹویٹر،فیس بک اورانسٹا گرام کھل کرسامنے آگئے ہیں‌

 

دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب صدارتی انتخابات میں جیت کا دعویٰ کرنے کی تردید کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور بڑی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔

 

امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی جیت کا دعویٰ کیا ہے جب کہ ابھی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو فوری ایک نوٹیفکیشن بھیجا گیا ہے۔

 

 

فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کو بھیجے جانے والے نوٹیفکیشن میں تردید کی ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

 

 

 

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کو متنازع قرار دے دیا۔ٹوئٹر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ صدارتی انتخابات سے متعلق گمراہ کن ہے۔

Leave a reply