سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاری کر لی گئی۔
باغی ٹی وی :ایلون مسک کی جانب سے سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں کی گئیں ہیں جیسے ماہانہ فیس ادا کرکے بلیو ٹک کا حصول، 60 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنا اور ویو کاؤنٹ وغیرہ۔ سال 2023 میں بھی ان تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
فیفا ورلڈکپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اب سال کے آغاز میں ہی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایک اور بڑی تبدیلی جارہی ہے جو ٹوئٹر کے استعمال کا تجربہ بدل دے گی ٹوئٹر کی جانب سے بہت جلد سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں نیوی گیشن یا مواد کی تلاش کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
New Twitter navigation coming in Jan that allows swiping to side to switch between recommended & followed tweets, trends, topics, etc.
Until then, tap stars icon on upper right of home screen to switch.
— Elon Musk (@elonmusk) December 30, 2022
ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر کا نیا نیوی گیشن فیچر جنوری میں متعارف کرایا جارہا ہے۔
ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق
اس فیچر کی بدولت ٹوئٹر کی نیوزفیڈ کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گی یعنی صارف سائیڈ سویپ کرکے ٹاپ، لیٹسٹ، ٹرینڈنگ اور دیگر تک رسائی حاصل کرسکیں گے اس وقت ٹوئٹر میں تاریخ وار ٹائم لائن (جس میں نئے ٹوئٹس سب سے اوپر ہوتے ہیں) اور ہوم ٹائم لائن (جس میں مواد الگورتھم طے کرتا ہے) کو استعمال کیا جاتا ہے۔
اس فیچر کا عندیہ ایلون مسک نے دسمبر کے شروع میں بھی دیا تھا ابھی یہ واضح نہیں کہ جنوری میں کب تک یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔