ٹویٹر پہ فالورز بڑھانے کا انتہائی آسان طریقہ تحریر:محمد عمران خان

میں کافی عرصے سے ٹویٹر استعمال کر رہا ہوں شروع میں تو مجھے بالکل ٹویٹر کا کچھ خاص علم نہیں تھا پھر آہستہ آہستہ سب چیزیں سمجھ آنا شروع ہو گئیں۔ میں اپنے فالورز کو بڑھانے کیلئے کافی کوشش کرتا رہتا تھا مگر ہر کوشش ناکام ہو جاتی ۔
کئ بار فالورز بڑھانے کیلئے لوگوں نے فالورز لسٹوں میں بھی شامل کیا مگر زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ میں بہت لوگوں کو فالو کر لیتا تھا مگر زیادہ تر لوگ فالو بیک نہیں دیتے تھے۔ ایک دن غصے میں میں نے چند لوگوں کو چھوڑ کر اکثر کو انفالو کر دیا۔ پھر میری فالونگ لسٹ، میری فالورز لسٹ سے بہت کم ہو گئ۔ یعنی اب میرے فالورز زیادہ تھے اور میں نے کم لوگوں کو فالو کر رکھا تھا باقیوں کو انفالو کر دیا۔ پھر آہستہ آہستہ خود ہی فالورز آنا شروع ہو گئے اور میں صرف انہیں فالو بیک دیتا گیا ۔
میں نے نئے لوگوں کو جو میرے فالورز نہیں تھے انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا، صرف جو فالو کرتا اسے فالو بیک کر دیتا یہ سلسلہ چلتا رہا جو کہ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ اور میرے فالورز گواہ ہیں کہ اب الحمداللہ ایک ہفتے میں کم از کم میرے 1000 فالورز آجاتے ہیں ۔
تو میں آپ سب کو فالورز بڑھانے کیلئے بہت آسان طریقہ بتاتا ہوں، سب سے پہلے تو آپ فالونگ لسٹ میں جائیں اور تمام ان لوگوں کو انفالو کرتے جائیں جنہوں نے آپکو فالو بیک نہیں کیا ہوا ۔ مثال کے طور اگر آپ کے فالورز 500 ہیں اور فالونگ لسٹ میں آپ نے 1500 لوگوں کو فالو کر رکھا ہے تو سب کو انفالو کر دیں۔ اب اگر آپ کے پاس 500 فالورز ہیں تو فالونگ لسٹ میں 450 لوگ ہونے چاہئیں۔ یعنی فالورز زیادہ ہوں اور فالونگ کم ہو ۔
پھر آپ کو جو لوگ فالو کریں انہیں بروقت فالو بیک کرتے جائیں ۔
اور اپنے اکاونٹ سے اچھے اچھے ٹویٹس کریں لیکن روزانہ ٹویٹس لازمی کریں ۔ فالورز تب آتے ہیں جب ٹائم لائن پہ آپکا کوئی ٹویٹ نظر آتا ہے ۔ جب آپ کوئی ٹویٹ ہی نہیں کریں گے تو آپ کسی کی بھی ٹائم لائن پر دکھائی نہیں دیں گے، جب کہیں نام و نشان نہیں ہوگا تو آپکو لوگ فالو کیسے کریں گے؟
لہذا فالورز بڑھانے والی لسٹوں سے جان چھڑوائیں اور خود اپنے اکاونٹ سے کچھ نہ کچھ ٹویٹ کرتے رہا کریں ۔ چوبیس گھنٹوں میں کم از کم 10 ٹویٹس ضرور کیا کریں ۔ پھر آپ کے پاس اتنے فالورز آئیں گے کہ آپ فالو بیک کرتے کرتے تھک جائیں گے ۔
اب کچھ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم فالونگ لسٹ کیسے کم کریں مثلا 500 فالورز ہیں تو فالونگ بھی تو 500 ہوگی نا ، جی ہاں آپ ٹھیک ہیں مگر تھوڑی سی مزید محنت کر لیں کہ کچھ فالورز کی پروفائل کا چکر لگا لیں ، بہت سارے لوگ ملیں گے جنہوں نے فحش تصاویر، فحاش ویڈیوز شئیر کی ہوتی ہیں اگر شئیر نہیں کی ہوتی تو لائک کی ہوتی ہیں، یا یہ چیز نہ ملے تو ایک اور چیز ضرور ملے گی وہ یہ کہ اکثر لوگوں نے پاک فوج کے خلاف ٹویٹس کیے ہوتے ہیں، ریاست مخالف ٹویٹ شئیر کیے ہوتے ہیں یا لائک کیے ہوتے ہیں، انہیں فورا انفالو کریں ۔ ہم اور نہیں تو کم از کم انہیں فالو نہ کرکے انکی حوصلہ شکنی ضرور کر سکتے ہیں ۔ اکثر لوگوں نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ٹویٹس میں حصہ لیا ہوتا ہے، انکو بے نقاب کریں اور فورا انفالو کریں، اچھے لوگوں کو فالونگ لسٹ میں رہنے دیں باقی صاف کر دیں ۔

ان شاء اللہ میری باتوں پہ غور کر کے عمل کرنے سے تمام دوستوں کو فائدہ ہوگا ۔
اللہ تعالی ہم سب کو سوشل میڈیا اچھے کاموں میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
پاکستان زندہ باد
@Imran1Khaan

Comments are closed.