ٹویٹر نے ایرانی خبر رساں اداروں کے اکاؤنٹس معطل کردیئے

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے 3 ایرانی خبر رساں اداروں کے فارسی زبان کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل ایران کی جانب سے برطانوی تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کے بعد ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی میڈیا کے اکاؤنٹس کو ’بہائی مذہب‘ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا کر ہراساں کرنے پر معطل کیے گئے۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر حکام نے غیر فعال اکاؤنٹس کی نشاندہی نہیں کی اور موقف اختیار کیا کہ معاملے کی تحقیقات تاحال جاری ہے۔دوسری طرف ایرانی حکام بھی ٹویٹر کے رویے کے خلاف احتجاج کیا ہے.

Comments are closed.