"باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی

لاہور:”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی نے ٹویٹرکے رویے کوجانبدارقراردیتے ہوئے اصلاح کرنے کی درخواست کی

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرمعروف عالم دین علامہ طاہراشرفی نے بھارتی حکومت کی ایما پرٹویٹرکی طرف سے بھارت میں بسنے والے مظلوم طبقات کی آواز”باغی ٹی وی ” کے ٹویٹراکاونٹ کوبندکرنے کی دھمکیوں‌پرسخت ردعمل کا اظہارکیا ہے ،

علامہ طاہراشرفی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے ایسے میڈیا چینل کی آوازکودبانے کے لیے چیخ وپکاراعزاز سے کم نہیں

ان کا کہنا تھا کہ جس چینل کے خلاف بھارتی حکومت پراپیگنڈہ کرے سمجھ لیں وہ بھارت کی ظالم حکومت کا دشمن اورمخالف سمجھا جاتا ہے اور جن چینلزکے خلاف بھارت خاموش ہے وہ بھارت نوازسمجھے جاتے ہیں

وزیراعظم کے مشیرعلامہ طاہراشرفی نے سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ "باغی ٹی وی ” بھی ان میڈیا چینلز میں شامل ہے جن کو بھارت اپنا دشمن سمجھتا ہے اوراسے بھارت میں بسنے والے مظلوم طبقات کی آوازبلند کرنے کا ذمہ دارٹھہراتا ہے

علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کواعلیٰ سطح پراٹھائیں گے اورٹویٹرکے اس رویے کے خلاف پاکستانی موقف پیش کریں گے

وزیراعظم کے مشیرعلامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو غیرجانبداردیکھنا چاہتے ہیں اگرٹویٹرنےبھارتی نوازی پرمعذرت نہ کی توپھرٹویٹرکو مسلمانوں کا دشمن پلیٹ فارم سمجھا جائے گا

طاہراشرفی نے کہا کہ ٹویٹرکو مانیٹرکررہے ہیں پہلے بھی ٹویٹرکئی ایسی جانبدرانہ حرکات کرچکا ہے لیکن آج کے بعد برداشت نہیں کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.