ایرانی بارڈرپرکرونا وائرس کے دو متنازعہ پوائنٹ پھرکھول دیئے گئے ،ایران سے پاکستان تجارت جاری ہوگئی
تفتان :ایرانی بارڈرپرکرونا وائرس کے دو متنازعہ پوائنٹ پھرکھول دیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے ۔
وزارت داخلہ کے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ پچھلے دو ماہ سے بند تھے
ایرانی بارڈرپرکرونا وائرس کے دو متنازعہ پوائنٹ پھرکھول دیئے گئے ،ایران سے پاکستان تجارت جاری ہوگئی pic.twitter.com/URyLLzy8Eq
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 13, 2020
پاک ایران امیگریشن گیٹ اور زیرو پوائنٹ سے ٹرانزٹ ٹریڈ ہفتے میں تین دن کھولا رہے گا جس میں 75 ٹریلرز گاڑیوں کو تجارتی سامان ایران سے لانے کی اجازت دی گئی ہے پاک ایران امیگریشن گیٹ پر ایران سے آنے والے گاڑیوں پر اسپرے کیا جارہا ہے
یہ بھی خبریں مل رہی ہیں کہ ڈرائیورز کی اسکریننگ بھی ہو رہی ہے تفتان بارڈر پر صرف ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور جبکہ پاکستان سے ایران تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں ۔