جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے داخل ہو گئے

0
30

ماسکو :جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی زون میں دوایٹمی ملکوں کے جنگی طیارے داخل ہو گئے،اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلوں سے 7 روسی اور 2 چینی جنگی طیارے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہو ئے اور 10 منٹ تک پرواز کی:

جنوبی کوریا نے،روس اور چین کے جنگی طیاروں کے جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی شناختی زون KADIZ میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا جنرل اسٹاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوبی ساحلوں سے 7 روسی اور 2 چینی جنگی طیارے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہو گئے۔مذکورہ جنگی طیاروں نے تقریباً 10 منٹ تک KADIZ میں پرواز کی۔

جنوبی کوریا جنرل اسٹاف کے مطابق کسی ممکنہ حادثے کے سدباب کے لئے علاقے میں طیارے بھیجے گئے اور جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے پہلے روسی اور چینی طیاروں کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے۔

بعد ازاں چینی حکام نے فوجی رابطہ کر کے جنوبی کوریا کو فراہم کردہ معلومات میں کہا ہے کہ مذکورہ پروازیں روس کے ساتھ کی جانے والی معمول کی فوجی مشقوں کا ایک حصہ ہیں۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی روسی اور چینی جنگی طیاروں کی بحیرہ جاپان اور مشرقی بحیرہ چین پر مشترکہ پیٹرولنگ پروازوں کااعلان کیا ہے۔

Leave a reply