ایرانی فوج کےلڑاکا طیارے سےفضا میں‌ دوپائلٹس اڑکرنیچےگرگئےاورپھرکیا ہوا؟ہرکوئی جان کرحیران

0
25

تہران: ایرانی فوج کےلڑاکا طیارے سےفضا میں‌ دوپائلٹس اڑکرنیچےگرگئےاورپھرکیا ہوا؟ہرکوئی جان کرحیران ،اطلاعات کے مطابق ایران میں جنگی طیارے کی ’’ہنگامی انخلا سیٹس‘‘ کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ہینگر روف سے بری طرح ٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب دزفول فضائی اڈے میں ایف-5 لڑاکے طیارے میں دو پائلٹس کی موجودگی کے دوران اور پرواز بھرنے سے تھوڑی دیر پہلے انخلا سیٹس کھل گئیں۔

انخلا سیٹس کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ’’ہینگر روف‘‘ سے بار بار اور بری طرح ٹکرا کر کچلے گئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ انخلا سیٹس تیکنیکی غلطی سے کھل گئی تھیں۔ ایران فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Leave a reply