سکواش کے علمی چیمپئن جان شیر خان کےکمر کے دو کامیاب آپریشن پردوستوں کی عیادت

0
31

پشاور، اگست 11: سکواش کے علمی چیمپئن جان شیر خان سے سڑوک ماسٹرعلمی سکواش چیمپئن قمر زمان، پریز ڈینٹ گولد میڈلسٹ نیشنل ہیڈ سکواش کوچ اطلس خان، منسٹر لیبر شوکت یوسفزئی اور سبق MNA پی ٹی آئی نواز شانگلا نے انکے گھر میں ملاقات کی.

اُنھوں نے جان شیر خان کی عیادت کرتے ہوئے جان شیر خان کو کمر کے دو کامیاب آپریشن پر مبارک بات دیتے ہوئے بتایا کے جان شیر خان ہمارے ملک کا اہم اثاثہ ہے جس پر قوم کو فخر ہے جان شیر خان کی ملک کیلے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ جان شیر خان کی جلد صحت یابی اور صحت کی بہتری کے لئے دعا گو ہیں۔ جان شیر خان دس سال تک لگاتار نمبر 1 رہے اور پوری دنیا میں پاکستان کو خوب نام اور شہرت حاصل کروای اور 99 انٹرنیشنل میچوں میں ناقابل شکست رہے۔

انہوں نے مزید کہا کے خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جان شیر خان نے کہاکہ سرجریوں سے گزرنا ایک سخت فیصلہ تھا ، انہوں نے کہا کے اللہ تبارک وتعالی کی برکت سے سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔ ” جان شیر خان نے کہا ، "مجھے پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے ہر طرح کی حمایت کے لئے بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

جان شیر خان نے کہا ، "میں بہت خوش اور صحت مند محسوس کر رہا ہوں اکسرزاز اور واک بھی شروع کر دی ہے۔آخر میں جان شیر خان نے سدر پاکستان آرف علوی کے پی کےصوبائی حکومت چیف منسٹر محمود خان سیکٹری سپورٹس عابد مجید ڈجی سپورٹس اسفندیار خٹک اور اڈیشنل سیکڑی سپورٹس جنید خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقتن فوقتن میری صحت کے بارے میں دریافت کرتے رہے بلکہ میری فیملی کو بھی سپورٹ کرتے رہےاور مالومات لیتے رہے۔ مین ان سب لوگوں کا دل سے مشکور اور شکرگزارہو۔

Leave a reply