سوشل میڈیا پرطیارے سے پرندہ ٹکرانے کی خبرپر ترجمان سی اے اے کا وضاحتی بیان

0
23

سوشل میڈیا پیج پر برڈ ہٹ خبر کو سنسنی پھیلانے کی غرض سے بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا معاملہ ،پی آئی اے انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا-

باغی ٹی وی : ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق مذکورہ وضاحت مینگوبازنامی فیس بک اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جعلی خبر کے جواب میں ہے۔ جعلی پوسٹ میں الزام لگایا گیا کہ (پی آئی اے) کے دو طیارے کراچی کے (جے آئی اے پی) پر پرندوں سے ٹکرانے کے بعد خطرناک حادثات سے بچ گئے۔

جی 77:پاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا،ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر

ترجمان کے مطابق نومبر 18 کی شام کو پہلے، PK 350 نے کراچی سے پشاور کے لیے وقت 18:34 پر ٹیک آف کیا اور پائلٹ نے مشتبہ پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی، یعنی اسے یقین نہیں تھا کہ آیا یہ واقعی پرندہ ٹکرایا تھا۔ ایئر سائیڈ کے عملے نے فوری طور پر رن وے کا معائنہ کیا تاہم انہیں وہاں سے کچھ نہیں ملا یعنی پرندے کی باقیات وغیرہ۔

لاہور سے انے والی پرواز PK305 نے وقت 18:43 پر کراچی میں لینڈ کیا اور پائلٹ نے طیارے کی ناک پر پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔ ہوائی جہاز کا معائنہ کیا گیا اور واقعی جہاز کی ناک پر خون کے چھوٹے دھبے پائے گئے لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی جیسا کہ نیچے دی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید انسپکٹرز کو رن وے پر کسی بھی مردہ پرندے کی باقیات وغیرہ بھی نہیں ملیں –

خون کے چھوٹے داغ اور مردہ پرندے کی باقیات کا نہ ملنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ پرندہ چھوٹے سائز کا تھا۔ یہ بتانا اس لیے اہم ہے کیونکہ فیک نیوز میں تصویر اصل میں ایک فائل فوٹو ہے جو اور جگہ بھی استعمال ہوئی ہے، تصویر میں مبینہ طور پر ایک بڑا پرندہ دکھایا گیا ہے جس سے جہاز کا کافی نقصان ہوا –

استنبول کانفرنس میں سینیٹرمشاہد حسین سید آئی سی اے پی پی کا شریک چیئرمین منتخب

یہ امر بہت واضح ہے کہ علط تصویر اور حقائق کو مسخ کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ یہ بھی بہت واضح ہے کہ ان واقعات کے دوران کسی بھی وقت طیارےکسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار نہیں تھے۔ نیز جعلی پوسٹ میں موجود تصویر دن کے وقت کی ہے جبکہ دونوں برڈ ہٹس شام کے وقت ہوئے جن میں سے ایک مشتبہ برڈ ہٹ تھی جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا۔

سول ایوی ایشن آپ سے درخواست کرتی ہے کہ معلومات کے مستند ذرائع پر ہی انحصار کریں اور کسی بھی خبر یا پوسٹ کو شئیر کرنے سےپہلے اطمینان سے فیکٹ چیک کرلیں غلط معلومات ہم میں پریشانی، خوف، ڈپریشن یا تناؤ پیدا کر کے صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق اس وضاحت کا مقصد معزز ایویشن رپورٹرز کو صرف صحیح صورتحال سے آگاہ کرنا ہے،آئیے متحد ہو کر جعلی خبروں کا مقابلہ کریں۔

چینی قرضے ملک وقوم پر بوجھ بن گئے:سالانہ سود 36.3 ارب تک جاپہنچا

Leave a reply