امریکی خفیہ اداروں کے افسران اوراہکارکرونا وائرس سے تیزی سے مرنے لگے

0
18

واشنگٹن: امریکی خفیہ اداروں کے افسران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کی سیکیورٹی پر تعینات امریکی خفیہ اداروں کے متعدد افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

ادھر امریکہ میں بڑے پیمانے پرکرونا کی وجہ سے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی تیزی سے موت اوراس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے حوالے سے نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ میں شایع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی حفاظت پر متعین خفیہ اداروں کے متعدد افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے آگاہی رکھنے والے امریکی حکام نے متعدد افسران کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق تو کی ہے تاہم ٹھیک ٹھیک تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افسران کے علاوہ خفیہ ادارروں کے عملے کی ایک بڑی تعداد خود کو قرنطینہ کرچکی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے کورونا سے متاثر ہونے والے خفیہ اداروں کے اہل کاروں کی تعداد تو نہیں بتائی ہے تاہم اس کے مطابق صدر کی سیکیورٹی پر مامور عملے کے دس فیصد اہلکاروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیویار ک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ خفیہ ادارے کے کم از کم 30 افسران کو کورونا ہوچکا ہے جب کہ 60 اہل کاروں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا کی نئی لہر شدت پکڑ رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ ، خاتون اول سمیت متعدد امریکی اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

جون ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت تک امریکا میں 1 کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ یومیہ 3 لاکھ کیسز کی تشخیص کی بلند تریں سطح عبور ہوچکی ہے۔

Leave a reply