یوکرین میں امریکہ کا اسپیشل نیوی سیل روسی بمباری سے ہلاک، امریکی بحریہ کی تصدیق
واشنگٹن:امریکی بحریہ نے یوکرین میں اپنے ایک سابق اسپیشل نیوی سیل کی ہلاکت کی خبروں کی تائید کر دی ہے جس کا نام ڈانیل ڈبلیو سوئیفٹ بتایا جا رہا ہے۔
رواں برس ہی روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکالنا بہت مشکل ہے،امریکا
رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈانیل ڈبلیو سوئیفٹ نامی اس کا سابق اسپیشل کمانڈو بدھ کے دن یوکرین میں مارا گیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ اس فوجی نے 11 مارچ 2019ء کو فوج کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ہم اس نیوی سیل کے یوکرین میں موجودگی کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے۔
امریکہ کایوکرین کےلیے2.5 بلین ڈالرمالیت کےہتھیاروں کےنئےپیکج کا اعلان
امریکی وزارت خارجہ نے بھی یوکرین میں جاری جنگ کے دوران اپنے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم ہلاک ہونے والے امریکی شہری کے خاندان سے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکنہ سفارتی امداد مہیا کریں گے اور اس خاندان کے احترام اور پرائیویسی کا لحاظ کرتے ہوئے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یوکرین،طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، وزیرداخلہ،وزارت کے دیگرحکام سمیت 16 افراد ہلاک
رپورٹ کے مطابق یوکرین میں ہلاک شدہ سوئیفٹ نے2005میں ملک کی بحریہ میں شمولیت اخیتار کی اور اسپیشل نیوی سیلز کی اپنی تربیت 2006 میں مکمل کرنے کے بعد اس نے عراق اور افغانستان کی جنگ میں بھی شرکت کی۔
چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا
یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغازسے ہی مغربی ممالک اور امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر اس پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ روس کے مقابلے میں یوکرین کو ہر قسم کے ہتھیار فراہم کرکے اس جنگ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ مختلف بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق روس یوکرین جنگ کےآغاز سے اب تک امریکہ یوکرین کو 26 اعشاریہ 7 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔