عرب امارات کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پرعدم اطمینان

0
22

اسلام آباد: عرب امارات کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پرعدم اطمینان ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اظہار تشویش پر ذمہ داران کوخط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر تشویش کے اظہار کے بعد این سی او سی نے وفاقی وزارت صحت اورپاکستان سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر ناقص ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف نوٹس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی سی اے اے نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ٹیسٹ کو غیر معیاری قرار دیا ہے، اگست 2021 میں پاکستان سے 75 ہزار مسافر یو اے ای گئے، ان سب کے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا، جنھیں غیر معیاری قرار دیا گیا۔

خط میں این سی او سی نے کہا ہے کہ غیر معیاری ٹیسٹ رپورٹس سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے ریگولیٹری اتھارٹی ایئر پورٹس پر لیبارٹریز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان سے 75 ہزار مسافر متحدہ عرب امارات گئے تھے، جن میں سے 684 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا تھا۔

پاکستان سے آنے والے افراد کے کورونا سے متاثر ہونے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں لیبارٹریوں کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Leave a reply