یو اے ای میں ہفتہ وار چھٹی کا دن تبدیل،پہلی بار جمعہ کواسکول و کاروباری مراکز کھلے رہے

0
32

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں جمعہ کوہفتہ وارچھٹی تبدیل ہونے کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکول و کاروباری مراکز کھلے رہے۔

باغی ٹی وی :غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی کا دن تبدیل کردیا گیا ہے اوراب ہفتہ وارچھٹی جمعہ اورہفتے کے بجائے ہفتہ اوراتوارکوہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال دسمبرمیں جمعہ کی چھٹی تبدیل کرنے کااعلان کیا تھا۔ یواے ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کا فیصلہ سعودی عرب سے بڑھتی کاروباری مسابقت اوربہترکاروباری مواقعوں کے لئے دیگرممالک سے مطابقت کی غرض سے کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی ، ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ…

امارات میں جمعہ کے دن نماز کے اجتماع کی وجہ سے ہمیشہ سے چھٹی ہوا کرتی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ جمعرات کو بھی چھٹی دی جاتی تھی البتہ 2006 کے بعد ہفتہ وار چھٹی تبدیل کر کے جمعہ ہفتہ کردی گئی تھی۔

تاہم اس تبدیلی پر اب بھی عوام کی بڑی تعداد خوش نظر نہیں آتی کیونکہ انہوں نے جمعہ کو بھی کاروباری مراکز بند رکھے البتہ ایک بڑی تعداد میں کاروبار کھلا رکھا جبکہ بچے بھی معمول کے مطابق اسکول گئے۔

جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ختم ہونے کے باوجود امارات میں لوگ ہمیشہ کی طرح بڑی تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں آتے رہے البتہ نماز کی ادائیگی کے بعد ایک بڑی تعداد دفاتر کو واپس لوٹ گئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن 2030، دبئی،قطر اورابو ظہبی کیلئے چیلنج

چھ ماہ سے دبئی میں رہنے والے 22سالہ برطانوی شہری ریچل کنگ اس تبدیلی سے زیادہ خوش نظر نہیں آتے اور انہوں نے کہا کہ میں اس کے بجائے جمعہ کو ہی ہفتہ وار چھٹی کرنے کو ترجیح دوں گا ہم ہمیشہ سے یہ دیکھتے رہے ہیں کہ جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے اور اسے پسند کرتے ہیں، ہم اس دوران ان مقامات پر جاتے ہیں جو کھلے ہوتے ہیں لیکن اب ہمیں یہ سب اتوار کو کرنا ہو گا۔

امارات نے یہ اعلان سعودی سے بڑھتی کاروباری مسابقت اور بہتر کاروباری مواقعوں کے لیے ممالک سے مطابقت کی غرض سے گزشتہ سال دسمبر میں ہفتہ وار جمعہ کی چھٹی تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا اب اس نئے طریقہ کار کے تحت امارات میں سرکاری دفاتر اور اسکول ہفتے میں سارے دن کام کریں گے اور جمعہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل 12 بجے بند ہو جائیں گے۔

سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

جب اس نئی تبدیلی کے حوالے 195 کاروباروں سے پولنگ کی گئی تو صرف 23فیصد کاروبار ساڑھے چار دن تک کاروبار کے طریقہ کار پر متفق نظر آئے غیرمعمولی تبدیلی کے حامل اس جمعہ کو کاروباری معمولات کچھ تیز نہ رہے کیونکہ بڑھتے ہوئے کووڈ کیسز کے پیش نظر عملے کی بڑی تعداد گھر سے کام کررہی ہے جبکہ بچے بھی اسکول میں آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔

جہاں ایک طرف متحدہ عرب امارات میں یہ تبدیلی ہوئی ہے وہیں ایک اور خلیجی ریاست شارجہ نے اس کا آسان حل نکالتے ہوئے جمعہ، ہفتہ اور اتوار تینوں دن چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی برادری کسی سیاسی تعصب کے بغیر افغان عوام کی مدد کرے،ملا عبدالغنی برادر

Leave a reply